• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کا تعطیلات کیلئے استعمال ہونے والے مکانات پر لیوی عائدکرنے کا منصوبہ

لندن ( نیوز ڈیسک ) ہائوسنگ بحران سے نمٹنے اور بے گھر افراد میں کمی کیلئے فنڈپیدا کرنے کی کوشش میں لیبر نے لاکھوں دوسرے مکانات پر نئی لیوی کے نفاذ پر منصوبہ سازی کر لی گارڈین کے مطابق دوسری پراپرٹیزجو کہ تعطیلات گزارنے کیلئے استعمال ہوتی ہیں، ان پر لیبر کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پرسالانہ ٹیکس عائد ہو گا ۔ منصوبہ کے تحت ہر پراپرٹی کو تقریباً 3000پونڈز سالانہ کی اوسط لیوی کا سامنا ہوگایہ حالیہ علامت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیبر نے سخت پالیسیوں کی حمایت کیلئے تیاری کرلی ہے تا کہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ حکومت سازی کی تیاری کر رہی ہے اور دولت پر نئے ٹیکسزکے نفاذ کی خواہش مند ہے اس اقدام کے نتیجے میں انگلینڈ کی 174000 پراپرٹیز پر ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ 560ملین پونڈز ریونیو حاصل ہو گا۔لیبر اس رقم کو بے گھر افراد بالخصوص عارضی رہائش گاہوں میں رہنے والے بچوں کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے خرچ کرینگے حالیہ اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ 120000 سے زائد بچے اس طرز کی عارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہیں جبکہ ان میں سے دو تہائی 2010سے وہاں رہ رہے ہیں۔نئی لیوی پراپرٹی کے کونسل ٹیکس کی بنیاد پر لگائی جائے گی اور اس کے کونسل ٹیکس بل سے دگنی ہو گی۔
تازہ ترین