• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز کے گھر سے رکاوٹیں ختم کر دی گئیں

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ میں رکاوٹوں کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرکے حمزہ شہباز شریف گھر کے باہر سے رکاوٹیں ختم کردی گئیں۔جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ عدالت شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، یہاں بادشاہت کا نظام نہیں چل سکتا ۔جہاں انتظامیہ کام نہیں کرے گی وہاں عدالتیں مداخلت کریں گی۔ وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو مزید بتایا کہ حمزہ شہباز شریف کے گھر باہر سکیورٹی اہلکاروں کے کمرے ختم نہیں کیے گئے اس پر معزز عدالت نے کہا کہہ اس حوالے سے کمیشن تشکیل دیں گے ۔
تازہ ترین