• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں سے تباہی ، 8افراد ہلاک

 بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔


بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے سڑکیں اور فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں ۔

مقامی حکام نے ریاست میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے ۔ ریاست میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔

بھارتی ریاست میں 3 روز سے جاری بارشوں سے دریائے راوی اور بیاس میں پانی کی سطح خطرناک حد عبور کرگئی ہے ۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 200 سڑکوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ پہاڑی مقام پر 4 فٹ برف پڑی اورسینکڑوں لوگ مختلف مقامات پر پھنس گئے ۔

ہماچل پردیش میں 3 اضلاع کے اسکول بند کر دئیے گئے ہیں ۔ دریائے ستلج کے کنارے آباد لوگوں کو انخلا کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

ریاست پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین