• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلان کردہ پنشن میں دس فیصداضافہ لاگوکیا جا ئے، جاوید اختر

پشاور (نیوز ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور کی پنشنرز ایسو سی ایشن نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ جا ری ما لی سال میں بجٹ میں اعلان کردہ پنشن میں دس فیصداضافہ لاگوکیا جا ئے تاکہ مہنگائی کے مارے پنشنرز بھی تبدیلی محسوس کرسکیں ۔یہ مطالبہ پیر ے روز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جاوید اختر نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وفقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ء کو منظور ہو ئے چار ماہ بیت گئے لیکن ساری زندگی عوام کی خدمت کر نے والے پنشنرز کو اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنشنرز سے اس قسم کا امتیازی رویہ2016ء سے جا ری ہے جب سابق وفاقی حکو مت نے دو برس وفاقی ملا زمین کی پنشن میں اضافہ کیا لیکن سٹیٹ بینک کے بو رڈ آف گورنرز نے اعلیٰ افسران کو خوش کر نے کیلئے پنشنرزکو قربانی کا بکرا بنا یا ۔جاوید اختر نے کہا کہ پنشنرزسے یہ امتیازی سلوک اب بھی روا رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کا نعرہ لے کر آئی تھی لیکن ہم پنشنرزنئے پاکستان میں بھی پرانے پاکستان کی پنشن پر گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں اور ستم بالائے ستم یہ کہ جب سے مو جو دہ گورنر نے سٹیٹ بینک کا چارج سنبھالا ہے وہ پنشنرز کو ان کے جائز حق سے بھی محروم کررہے ہیں جس کا فوری نوٹس لیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ پنشنرزکو نہ صرف حا لیہ بجٹ کے تحت پنشن میں اضافہ دیا جا ئے بلکہ ساتھ ہی ماضی میں پنشن کی مد میں جس اضافے کو انتظامیہ نے روکا تھا اس کے واجبات بھی ادا کئے جا ئیں۔
تازہ ترین