• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عوام اپنی فوج کے ساتھ ہیں، حافظ محمد ادریس

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ بھارت نے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے کے بعد پاکستان کوجنگ کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، بھارت پر واضح کر دینا چاہئے کہ کشمیر پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، مودی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ 1971نہیں پاکستان کے عوام اپنی فوج کے ساتھ ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کسی بھارتی لابنگ کے فریب میں نہ آئیں، پاکستان میں ایک ایسا لبرل طبقہ موجود ہے جو بھارت کے مفادات کے لئے ہمیشہ سرگرم رہتا ہےان پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی شہ رگ کو بھارت سے آزاد کرانے کے لئے زبانی کلامی بیانات کی ضرورت نہیں ہے۔ حافظ ادریس نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو خود اقوام متحدہ میں جا کر کشمیریوں کی ترجمانی اور نمائندگی کرنی چاہئے تھی، انہوں یہ موقع ضائع کر دیا ہے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ پر بھارت کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کا سفارتی محاذ کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت پر کوئی عالمی دبائو نہیں ہے کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اور ہٹ دھرمی اور دھمکیوں سے باز آئے۔
تازہ ترین