اسلام آباد (صالح ظافر) نیپال جہاں طرز حکومت کچھ سال قبل بادشاہت سے جمہوریت میں تبدیل ہوئی، منگل کے روز اپنا آئینی دن اور قومی دن منایا۔ جنوبی ایشیا میں اہم ملک ہونے کے ناطے نیپال نے جمہوری روایات اور آئین پر کاربند ہے جس کی وجہ سے عالمی برادری میں اس کی توقیر میں اضافہ ہوا ہا۔ حال ہی میں نیپال شدید زلزلے سے دوچار ہوا لیکن بحیثیت ایک شاندار قوم کے وہ بغیر کسی تاخیر کے دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کے حوالے سے عزم مصمم لئے ہوئے ہے۔ نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال نے اس حوالے سے سفارتی براداری اور جڑواں شہروں کی اشرافیہ کے لئے ایک استقبالیہ دیا جہاں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے اور قومی، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔