• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلہ سمیت 15وفاقی وزارتیں کل وقتی سربراہان سے محروم

اسلام آباد (آصف علی بھٹی) تحریک انصاف حکومت کا ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے ، کئی اہم وزارتیں ،وزراء اور سیکریٹریز سمیت اہم ادارے کل وقتی سربراہوں سے تاحال محروم ہیں۔ذرائع کاکہناہےکہ داخلہ سمیت 15اہم وزارتوں کےلیے ابھی تک کوئی کل وقتی وفاقی وزیرمقررنہیں کیاگیاجبکہ وفاقی حکومت کےکئی اہم ادارے بھی کل وقتی سربراہان سے محروم ہیں جن میں پی آئی اے،اسٹیل ملز،پی ایس او ،نیشنل بینک اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ،پیپکو، این ٹی ڈی سی ،اسٹیل ملز ،پی ٹی وی،ٹی سی پی، ٹی ڈیپ اور این آئی سی ایل شامل ہیں۔آئی ٹی سمیت کئی اہم وزارتوں میں سیکریٹریز نہیں،کئی محکموں اور وزارتوں میں عارضی چارج دیکر کام چلایا جانے لگا۔
تازہ ترین