• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے غیر ملکی دوروں پر 25ارب 16کروڑ روپے خرچ کر ڈالے

کراچی(رفیق مانگٹ)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 4سال میں غیر ملکی دوروں پر 25ارب 16کروڑ پاکستانی روپے (1484کروڑ بھارتی روپے) خرچ کر ڈالے،انہوں نے44غیر ملکی دورے کیے جن پر صرف سفری اخراجات 6ارب 41کروڑ پاکستانی روپے(378کروڑ بھارتی روپے ) آئے۔بھارتی وزیر اعظم مودی کے غیر ملکی دوروں کیلئے چارٹرڈ فلائٹس پر ملکی خزانے سے378کروڑ روپے خرچ ہوئے، اپریل2015میں رافیل طیاروں کے معاہدے پر دستخط کے لئے فرانس کا دورہ کیا گیا،اس دورے کے بعد وہ جرمنی اور کینیڈا کے دورے پر بھی گئے جس پر مجموعی سفری اخراجات31عشاریہ26کروڑ روپے آئے۔بھارتی اخبار نے وزیراعظم کے دفتر سے حاصل تفصیلات کے حوالے سے لکھا کہ یہ اعدادوشمار رواں برس22اور23جنوری کے دورہ سوئٹزلینڈ تک کے ہیں،دورہ سوئٹزر لینڈ کے بعد سے اب تک مودی نے نو غیر ملکی دورے کیے جن کے اخراجات کی تفصیلات دستیاب نہیں ۔

تازہ ترین