لاہور (نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو دفتر سٹاف اور مراعات دینے کی ہدایت کی ہے۔ قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز کے لئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر الاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی مرضی کے مطابق ایک پرائیویٹ سیکرٹری، دو پرسنل اسسٹنٹ اور ڈیٹا آپریٹر کے علاوہ دو نائب قاصد دے دیئے ہیں۔ قائد حزب اختلاف کو صوبائی وزیر کے برابر سرکاری مراعات بھی حاصل ہوں گی۔