• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں وکلاء پر تشدد کیخلاف سندھ میں عدالتی بائیکاٹ

کوئٹہ میں پاکستان بار کونسل کے سابق ممبر ہادی شکیل اور دیگر وکلاء پر تشدد کے خلاف سندھ بار کونسل نے سندھ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین صلاح الدین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ سینئر وکیل پر تشدد قابل مذمت ہے۔

کوئٹہ میں سینئر وکلاء پر تشدد کے خلاف پاکستان بار کونسل نے بھی آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔

کراچی بارایسویسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اشفاق گلال کا کہنا ہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن اس واقعے کی بھر پور مذمت کرتی ہے،واقعے کے خلاف سٹی کورٹ میں وکلاء آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔

آج جیلوں سے قیدیوں کو بھی سٹی کورٹ میں پیشی کے لیے نہیں لایا جائے گا۔

ادھر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کی اپیل پر عدالتی امور معطل کر دیے۔

جج کمرۂ عدالت سے واپس اپنے اپنے چیمبر میں چلے گئے ،جبکہ اہم مقدمات کی سماعت ججوں کے چیمبر میں ہو گی۔

تازہ ترین