راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کوئٹہ میں سینئر وکلاکیخلاف پولیس گردی اور بلوچستان کے وکلاء کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وکلاء نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔بعدازاں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر حسن رضاپاشا ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حفضہ بخاری ایڈووکیٹ ،مجلس عاملہ کے ممبران اور سینئروکلاء نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ نے سانحہ کو ئٹہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کی جائے ۔