• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا مشرقی سرحد پرمحفوظ ماحول فراہم کرے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان مدد کرے تو ہمیں مشرقی سرحد پر محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

نیو یارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک ملک کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے سے دوچار ہے ۔ سارک اجلاس میں اندازہ ہوا کہ سشما سوراج پر کس قدر سیاسی دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جب بھی بات چیت کے لیے تیار ہوگا ، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا جو مقاصد حاصل نہ کرسکا اس کی وجوہات سوچے ۔ پاکستان کے لیے امریکا اور چین دونوں اہم ہیں ۔ امریکا سے تعمیری تعلقات کی ضرورت ہے ، اس کا راستہ مذاکرات ہے ۔ پاکستان سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے نہ کہ کٹ کر رہنے کی ۔

دریں اثنا وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےروسی وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کےوزرائےخارجہ نے مشترکہ وزارتی کمیشن کےجلدانعقادپراتفاق کیا۔

ملاقات میں باہمی تعاون،تجارت اورسرمایہ کاری سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانےپرزوردیا گیا۔

علاوہ ازیں شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،امن وامان اورترقیاتی تعاون سےمتعلق گفتگو کی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

تازہ ترین