چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس ثاقب نثار سائلین کی درخواستیں سننے لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں جہاں آج اہم مقامات کی سماعت بھی ہو گی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پیش ہوں گے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ مفاد عامہ کے کیسزکی سماعت کرے گا،جسٹس اعجازالاحسن دو رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔
پبلک سیکٹر کمپنیزسے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہوگی، سمبڑیال میں صحافی کے قتل سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت بھی آج ہوگی،آئی جی پنجاب کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی جائےگی۔
پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ملازمین کی برطرفی کےخلاف درخواستوں کی سماعت بھی آج ہوگی جبکہ یونیورسٹیوںمیں وائس چانسلرزکی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج لاہور رجسٹری میںہوگی۔