• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی یو ٹی نے ادیب رضوی سے متعلق خبر کی تردید کردی

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانس پلانٹ(ایس آئی یو ٹی) نے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹرادیب رضوی کےانتقال کی خبریں جھوٹی اورمن گھڑت ہیں،ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ایس آئی یو ٹی کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پرڈاکٹرادیب رضوی کےانتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،جھوٹی خبریں پھیلانےپرالیکٹرانک کرائمزایکٹ 2016 کے تحت کارروائی پرغورکررہےہیں۔


ڈاکٹرادیب رضوی کےانتقال کی خبریں جھوٹی اورمن گھڑت ہیں،ڈاکٹرادیب رضوی کےخلاف جھوٹی خبرچلانے پر قانونی چارہ جوئی کے لیےغورکررہے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ معززشخصیت کی شہرت کونقصان پہنچانےپرقانون نافذکرنے والے ادارے کارروائی کریں۔

تازہ ترین