• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کے خلاف مقدمات ختم اور اےسی کوئٹہ و دیگر اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے ٗ خواتین وکلاء

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) خواتین وکلاء رہنماؤں نے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مقدمے کو فوری طور پر ختم اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ و دیگر اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار قمر النساء ایڈووکیٹ نے دیگر خواتین وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کے رہنماء بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیہ پلازہ کے سامنے پارکنگ کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور ڈی سی کوئٹہ کے تحریری احکامات موجود ہیں مگر اسسٹنٹ کمشنر نے ہمارے سیئنیر وکلاء کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا اور جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی وہ قابل مذمت ہے۔یہ ان کی غنڈہ گردی اور اختیارات سے تجاوز کا واضح ثبوت ہے اور ایک ہی واقعہ کی دو ایف آئی آرز درج کرنا قانون کے خلاف ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایف آئی آر میں نامزد ہیں اسکے باوجود انکی مدعیت میں دوسری ایف آئی آر درج کی گئی جو سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہاکہ 2اکتوبر تک اے سی کوئٹہ کو گرفتار نہ کیا گیا تو وزیراعلی ہاوس کا گھیرا کرینگے ۔
تازہ ترین