• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ میں قومی زبان میں خطاب ،عوام نے سراہا


کراچی(نسیم اختر)پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتے کی رات اقوام متحدہ کےجنرل اسمبلی میں قومی زبان اردو میں خطاب کیا جسے پاکستانی عوام نے بے حد سراہا ہے ۔ پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ملک میں نئی حکومت کے معرض وجود میں آنے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اقوام متحدہ میں قومی زبان اردو میں خطاب سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ کسی قوم نے بھی دوسروں کی زبان کے سہارے ترقی نہیں کی ہے آج جو قومیں بھی ترقی کی صف میں آگے ہیں انہوں نے اپنی قومی زبان کو ہی ہر شعبہ زندگی میں اپنا کر ترقی کی ہے ۔انہوں نے امریکا ،روس،جاپان ،چین ،فرانس،جرمنی اور برطانیہ کی مثال بھی دی۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کی اردو میں تقریر سے آج پاکستان کی لیڈر شپ اور پاکستانی عوام اس احساس کمتری سے نکل آئی ہے جس کا سامنا ہمیشہ انہیں انگریزی زبان کی وجہ سے درپیش تھا۔ 

تازہ ترین