• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ میں تقریر جاندار تھی، حافظ ادریس

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ میں تقریر بڑی جاندار تھی، پاکستان کو کشمیر پر اپنی پالیسی واضح کرنی ہوگی ورنہ ایسی تقریروں سے بھارت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی جسے بھارت نے نہ صرف مسترد کر دیا بلکہ جنگ کی دھمکیاں دی گئیں۔ پاکستان نے خاموشی اختیار کر لی ان حالات میں دنیا پاکستان کے موقف پر توجہ نہیں دے گی۔ پاکستان جس سیاسی اور سفارتی حمایت کا بار بار اظہار کرتا اس کا تقاضا ہے کہ بھارت کے لیے ہر محاذ پر ایسے حالات پیدا کیے جائیں کہ بھارت مذاکرات کے لیے مجبور ہو جائے۔ حافظ ادریس نے کہا کہ پاکستان نے ایک طرف بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے رکھا ہے ان حالات میں دنیا کو کیاپڑی ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو خراب کریں۔ پاکستان کے حکمرانوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ ہیں، پھر دنیا کو اس پر توجہ دلانے میں مدد مل سکتی ہے۔
تازہ ترین