• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے 7سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کروا دیا

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس نے 7 ؍سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کروا دیا اور حکم دیا کہ ملزم کیخلاف اغواء اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات بھی شامل کی جائیں۔ متاثرہ بچی کی والدہ ثریا بی بی نے بتایا کہ وہ ماڈل ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں، منور نامی رکشے والا ان کی بیٹی کو اسکول لیکر جاتا تھا، 5 جون کو انکی بچی کیساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جبکہ تھانہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے 3 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا۔ خاتون نے بتایا کہ انکی بیٹی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ عدالت نے پولیس کو مقدمے میں اغواء کی دفعات شامل کرنے کا بھی حکم دیدیا اور ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کروا دیا۔
تازہ ترین