نئی دہلی:کیرن اسٹیسی،ایمی کاظمین
ممبئی : سائمن منڈے
بھارت نے نصف سے زائد درآمدات پر ٹیرف میں اضافہ کردیا ہے، اور تحفظ پسند اقدامات کی جانب رخ کرنے والا تازہ ترین ملک بن گیا۔
کمزور ہوتے روپے کو سہارا دینے کی کوشش میں جمعرات کو نئی دہلی نے جیم اسٹون، پلاسٹک، ہوم اپلائنسز اور جیٹ فیول سمیت 19 کیٹگریز پر محصولات عائد کردئیے۔رواں سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت تقریبا 13 فیصد گرچکی ہے،کیونکہ ارجنٹینا اور ترکی میں مالیاتی مسائل کے بعد سرمایہ کار ابھرتی ہوئی مارکیٹوں سے پیسہ لے کر چلے گئے ہیں۔
تجزیہ کاروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ بھارتی اقدام کچھ مہلت فراہم کرے گا لیکن خبردار کیا کہ یہ نریندر مودی کی بطور اقتصادی جدیدت پسند بھارتی وزیر اعظم ساکھ کو مجروح کرسکتا ہے۔
جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اقتصادیات کے پروفیسر بسواجیت ڈھر نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ دہائی کے وسط سے خود کو بطور ایسے ملک کے پیش کیا ہے جو تجارتی آزادی، مذاکرات شروع کرنے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ نئے تجارتی معاہدوں پر دستخط کرنے کے حوالے سے کافی جارح ہے۔ لیکن یہ اقدام نریندر مودی کے بطور اقتصادی لبرل کے کردار کے بارے میں سوال اٹھاتا ہے۔
نئی دہلی نے چین اور موبائل فون سے سولر پینل سمیت گزشتہ سال میں درآمدات پر ٹیرف میں اضافہ کیا ہے۔
بھارت اس کی کرنسی اور ملکی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کی کوشش میں تحفظ پسندی اقدامات کرنے ممالک میں نیا ملک ہے۔ پاکستان جس کے پاس محض دو ماہ کی درآمدات کی مالیت کا احاطہ کرنے کیلئے غیر ملکی کرنسی ہے، نے گزشتہ ہفتے 5 ہزار مختلف اشیاء پر ٹیرف میں اضافہ کیا جبکہ امریکا اور چین تجارتی جنگ میں اضافے میں مصروف ہیں۔
نئی دہلی کا یہ فیصلہ ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ اپریل سے جون کے دوران 15.8 بلین ڈالر یا جی ڈی پی کے 2.4 فیصد بڑھ گیا، جو 2018 ماہ کے ابتدائی تین ماہ کے دوران 13 ارب ڈالر سے زیادہ تھا۔
بلند ٹیرف کے مؤثر ہونے کے بعد تجارت کے ابتدائی چند گھنٹوں میں روپیہ مستحکم ہوا۔ تاہم ایئرلائنز میں اسٹاک جو اس سال تیزی سے گرگئے تھے کیونکہ تیل کی زیادہ قیمتوں نے کپمنیوں کے منافع کو کم کردیا ہے،جمعرات کی صبح دوبارہ گرگئے۔
مسافروں کی بڑی تعداد کی جانب سے ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو میں حصص 1.9 فیصد گر کر 873.40 روپے کے ہوگئے، جبکہ مشکلات کا شکار جیٹ ایئرویز میں،جو اپنے رقم کے ذخائر کو بہتر بنانے کے لئے نئے نفڈز کی تلاش کررہی ہے،9 فیصد گرکر 174.75 روپے ہوگئے۔
ماہرین معاشیات نے خبردار کیا کہ ٹیرف سے عالمی دباؤ کو کم کرنے کا مکان نہیں جس کا ملک کو سامنا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیف اکنامسٹ سومیا کانتی گوش نے کہا کہ یہ اثرات صرف قلیل مدت تک محسوس کئے جائیں گے۔ تاہم تیل کی قیمتوں اوپر جانے کے ساتھ روپیہ مسلسل دباؤمیں رہے گا۔
دریں اثناء بزنس گروپس نے خبردار کیا کہ نئے ٹیرف کے اثرات چند صنعتوں کے لئے انتہائی نقسان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
جیمز اینڈجیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے نائب چیئرمین کولن شاہ نے کہا کہ ہیرے پر 5 سے 7.5 فیصد ٹیرف میں اضافہ بھارت کی ڈائمنڈ پروسیسنگ کمپنیوں کو متاثر کرے گا۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ منافع پہلے ہی کم تھا اب کاروبار کرنے کی لاگت مزید بڑھ گئی ہے۔ انتباہ ہے کہ حالیہ توازن پر تبدیلیاں ایسی صنعت کیلئے نمایاں طور پر منفی تھیں جو پہلے ہی حالیہ برسوں میں سونے کے ٹیرف میں اضافے سے متاثر تھی۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی ملک کو اپنی کرنسی کے ساتھ مسائل ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ایک بار کرنسی مستحکم ہوئی تو وہ یہ اقدامات واپس لے لیں گے۔
تاہم اس خبر سے چند ملکی کمپنیوں میں تیزی آئی۔
جمعرات کی صبح ٹاٹا گروپ کا حصہ جیولری ریٹیلر ٹائیٹن میں شیئرز 3.4 فیصد بڑھ گئے جیسا کہ سرمایہ کاروں نے درآمد شدہ فنشڈ جیولری کے ٹیرف میں 15 سے 20 فیصد میں 5 فیصد پوائنٹس پر ردعمل ظاہر کیا۔