• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے امریکا کے حرکت پذیری کے خواب ماند ہونے کا خطرہ

انڈیانا، الخارٹ: پیٹی والدیمیر

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو بطور ایسی جگہ جہاں مینوفیکچرنگ کارکن فخریہ زندگی گزارنے والی اشیاء کماتے ہیں، کا تصور فروخت کیا ہے۔ ان کا خواب پورا ہوا، الخارٹ انڈیانا ریپبلکن کاؤنٹی جہاں بیروزگاری کی شرح کم ہے زبردست کساد بازاری کے بعد امریکی صارفین جس مصنوعات کیلئے پاگل ہیں تفریحی گاڑیوں کے بنانے کی وجہ سے اس کی خوشحالی یقینی ہے۔

مڈ ویسٹ رسٹ بیلٹ کے قلب میں واقع خود کو دنیا میں آر وی ممالک کی حیثیت سے مشہور کرنے والے ملک الخارٹ میں بیروزگاری مارچ 2009 میں 20 فیصد سے رواں سال جولائی میں صرف 2.6 فیصد اضافہ ہوا،جو قومی بیروزگاری کی شرح سے ایک تہائی کم ہے۔ تاہم اب امریکی مینوفیکچرنگ بحالی کیلئے پہلے نمونے کے طور پر ٹیرف نے الخارٹ کی چمک کو ماند کرنا شروع کردیا ہے۔

آر وی انڈسٹری کیلئے کنسلٹنٹ جنہوں نے حال ہی میں آر وی ڈیلیوریز 5 لاکھ 28 ہزار سے کم کرکے 5 لاکھ 5ہزار 9سو کی پیشنگوئی کی ہے،نے تقریبا ایک دہائی کی توسیع کے بعد کہا کہ ہم آر وی انڈسٹری کیلئے غیر منظم علاقے میں ہیں،اگر ہمارے ٹیرف نہیں ہوتے تو میں کمی کی پیشن گوئی نہیں کروں گا۔

صنعت معیشت کے لئے ایک رہنما ہے، اس لئے یہ ایک بری خبر ہوسکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 2020 میں آپ کو کساد بازاری میں مبتلا ہورہے ہیں تو 2019 میں آر وی انڈسٹری کے نیچے جانے کی توقع رکھیں،مجھے لگتا ہے کہ 2019 میں آر وی کا زوال کم از کم 50 سے 60 فیصدہونے کا امکان ہے۔

فی الحال،صارفین اب بھی امریکی خواب قدرتی پریشانی کے بغیر فطرت سے لطف اندوز ہونے کے طریقہ کے اس ورژن کو فوری حاصل کررہے ہیں۔تفریحی گاڑیون کے خریداروں کی اوسط عمر میں کمی آرہی ہے جیسا کہ موجودہ صدی میں پیدا ہونے والے پروڈکٹ کی مارکیٹ میں داخل ہورہے ہیں جو روایتی طور پر ان کے بزرگ خریدتے تھے۔ جولائی کے اختتام میں تفریحی گاڑیوں کی خوردہ فروخت 6.3 فیصد سالانہ بڑھ گئی ہے، رواں سال کے مقابلے میں گزشتہ سال اس عرصے میں 2017 کی مکمل سال کی شرح 11.6 فی صد سے کم رہی، لیکن ایک صنعت کیلئے استحکام ہے جو تقریبا ایک عشرے تک عروج پر رہی ہے۔

تاہم، خوردہ فروخت کی بلندی ظاہر ہورہی ہے، تفریحی گاڑیوں کی صنعت کی ایسوسی ایشن نے پیشن گوئی کی ہے کہ آر وی شمپنٹس ( مینوفیکچررز سے ڈیلرز تک) میں رواں سال 505،900 سے صرف 0.3 فیصد اضافہ ہوگا، اور آئندہ سال 1.7 فیصد کمی ہوگی۔لہٰذا تجارتی جنگ سے متاثرہ انڈسٹری کیلئے بدترین وقت ہے۔ تفریحی گاڑیو کی تیاری میں استعمال ہونے والی اسٹیل اور ایلومینیم کی قیمتیں ڈونلڈ ٹرمپ کے دھاتوں پر ٹیرف کی وجہ سے بڑھ گئی ہیں ۔ چینی درآمدات پر ڈیوٹیز جو اس ہفتے سے مؤثر ہوچکی ہیں ،کے تفریحی گاڑیوں کے فرنیچر کے غلاف کیلئے استعمال ہونے والے کپڑے جیسی اشیاء کو متاثر کرنے کا امکانات ہیں۔ رواں سال کے آغاز میں قیمتوں میں اضافہ ہوگا جیسا کہ جب خوش گوار عرصے کے دوران زیادہ پرڈیوس کرنے والے آر وی کے مینوفیکچررز اور سپلائرز اعلیٰ اخراجات کی تلافی کی کوشش کرنا چاہیں گے ۔

جنرل اسٹیمپنگ اینڈ میٹل ورکس جو ساؤتھ بینڈ انڈیانا کے قریب سے آر وی،سولر،لان اور گارڈن انڈسٹریز سپلائی کرتا ہے، کے صدر جان ایکزلبرگ نےکہا کہ حال ہی میں انہوں نے نئی بھرتیاں روک دی ہیں کیونکہ آر وی انڈسٹری جہاں پہلے ہی مندی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں، سمیت ہم تھوڑے مندی کے رجحان کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ( آر وی مینوفیکچرر) کے گاہک کم ہوکر زیادہ تر ہفتوں کے چار دن تک ہوتے ہیں۔

کیا آر وی سرمایہ جزوی طور پر ٹیرف سے پیدا کردہ کساد بازاری کی جانب جھک رہا ہے یا تقریبا ایک عشرہ کی غیر مستحکم ترقی کے بعد اضافی مال تجارت کے ساتھ نمٹنے کیلئے سانس لے رہا ہے؟

دنیا کے بڑے آر وی مینوفیکچررز میں سے ایک تھور نے جمعرات کو 31 جولائی کو ختم ہونے والی سہہ ماہی کیلئے خالص فروخت کی رپورٹ دی ہے،جو 1.87 ارب ڈالر کے ساتھ گزشتہ سال سے 3.1 فیصد کم اور سال کے ابتدائی عرصے سے مجموعی منافع سے 18.9 فیصد کم ہے۔ خبروں میں اس کے حصص 13 فیصد گرگئے۔ آر وی کے تیار کنندگان نے بنیادی طور پر اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف اور دیگر ریگیولیٹری کارروائیوں کے اعلان اور عمل درآمد سے پیدا ہونے والی باد مخالف کے باعث مخصوص میٹریل اور کموڈٹی پر مبنی اجزاء میں اضافہ کی شکایت کی ۔ لیکن تجزیہ کاروں نے کہا کہ بڑا مسئلہ ڈیلرز کا ضرورت سے زیادہ سپلائی کرنا ہے،جس نے امریکی پیداوار کو کم، ہول سیل شپمنٹ کم کرنے اور ڈیلر کی حوصلہ افزائی پر مجبور کیا۔

اگرچہ اسٹیل اور ایلومینیم کے ٹیرف نے نتائیج کو متاثر کیا،تھور کو توقع ہے کہ چین کے ٹیرف کا خالص اثر معمولی ہوگا، جبکہ امریکا خوردہ فروخت کی پیشن گوئی سال میں اب کے مقابلے میں پورے سال کیلئے کافی مستحکم ہوگی۔

بیئرڈ ریسرچ میں آر وی انڈسٹری کے تجزیہ کار کریگ کیننسن نے کہا کہ ٹیرف نے اب تک زیادہ متاثر نہیں کیا ہے۔ہماری رائے میں صارفین نے ٹیرف کے منفی پہلو کے مقابلے میں ٹیکس کمی سے مثبت پہلو کا زیادہ دیکھا۔ اسٹیل اور ایلومینیم کے ٹیرف آر وی کی خوردہ قیمت میں ایک ہزار ڈالر یا زیادہ اضافہ کرسکتے ہیں ،صارفین کیلئے ٹیکس کی کمی سے اضافی 150 ڈالر فی مہینہ کے ساتھ برابر کا مبادلہ اہمیت رکھتا ہے۔

جب وہ نئی قیمتیں ڈیلرز کو دکھائی جائیں گی تو ہم مزید جانیں گے۔۔ابتدائی طور پر ٹیرف کے دباؤ نے سپلائرز کو متاثر کیا ،اب ہم تھور جیسے مینوفیکچررز کو متاثر ہوتے دیکھ رہے ہیں۔یہ شاید صارفین کو متاثر نہ کرے جب تک کہ آر ویز رواں سال کے آخر اور آئندہ سال کے شروع میں نہ لیں۔لیکن خدشات یہ ہیں کہ آئندہ سال ٹیکس کٹوتی سے افراط زر اور بلند شرح سود میں اضافہ ہوا ہے۔

چند تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی بھی، وہ لوگ جنہیں آر وی طرز زندگی متاثر کرتا ہے، شاید قیمتیں بڑھنے کے بعد بھی خریداری کرنا بند نہ کریں۔ ماڈلز قیمتوں میں تقریبا 8 ہزار ڈالر سے 1 ملین ڈالرز کی حد تک ہوتے ہیں۔تھور کا ایک ٹاپ ماڈل آتش دان، کنگ سائز بستر،جڑواں آرام کرسیوں، واشر،ڈرائیر اور ماربل کے کاؤنٹر ٹاپ کے ساتھ مکمل آنے والی ہے، اس کی مجوزہ خوردہ قیمت تقریبا 5 لاکھ ڈالر ہے۔

آر وی انڈسٹری کے سپلائر ٹرویئر پروڈکٹس کے چیف ایگزیکٹو ڈین ہولٹز نے پیشن گوئی کی کہ ٹیرف کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کی حوصلہ افزائی مارکیٹ پر اثر انداز ہوگی لیکن مزید کہا کہ کیا یہ تباہ کن ہے؟ میرا خیال ہے ایسا نہیں ہوگا۔

وہ الخراٹ کاؤنٹی کے ریپبلکن پارٹی کے چیرمین بھی ہیں، اگر ٹیرف فروخت کو متاثر کرتے ہیں تو یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی علاقے میں حمایت کو متاثر کرے گی، جہاں سے انہوں نے گزشتہ انتخابات میں تقریبا دو تہائی ووٹ حاصل کئے تھے؟انہوں نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی کافی گوشت اور آلو بھیج دئیے ہیں کہ ان کی حمایت کو ہلانا مشکل ہوگا۔ 

تازہ ترین