• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کو وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر کرنے والا نااہل

پنجاب اسمبلی کے حلقہ217سے کامیاب امیدوار محمد سلمان کو پاکستان الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دے دیا ہے،الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا بھی حکم دیا۔

محمد سلمان نے عام انتخابات2018 میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 ملتان سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔

تحریک انصاف نے محمد سلمان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر رکھا تھا،آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد سلمان کو نااہل قرار دیدیاا ور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیکر پی پی 217 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم ہے جبکہ قانون کے مطابق 25 سال سے کم عمر افراد الیکشن لڑنے کے اہل نہیں جس کی بنیاد پر محمد سلمان اپنی نشست برقرار نہیں رکھ سکتے۔

تازہ ترین