مسلم لیگ ن کےرہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے، سی پیک حکومتوں کا نہیں بلکہ ریاست کا منصوبہ ہے، اس لئے اس پرشکوک پیدا نہ کیے جائیں۔
گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت میں احسن اقبال حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر نےبطور گواہ بیان ریکارڈ کروایا۔
اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو میں احسن اقبال کاکہناتھاکہ ڈیم کی رقم پوری ہونے تک تعمیر شروع نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے 30 دنوں میں ہی مہنگائی میں اضافہ کر دیا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے توگزشتہ 5سالوں میں ساڑھے 12ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، اب موجودہ حکومت بتائے آئندہ 5سالوں میں کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کرے گی۔