قومی اسمبلی میں وزیر دفاع پر ویز خٹک کی تقریر کے دوران اپوزیشن بینچوں سے کمیشن کمیشن کی آوازیں ،پرویز خٹک بھڑک اٹھے ۔
اپوزیشن کی جانب سے آوازوں کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا’ کمیشن خور ہوگا تمہارا باپ ۔‘
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کام خیبر پختون خوا میں ہوا،ان ہی کاموں پر کے پی کے عوام نے دوگنے ووٹ دےکرہمیں کامیاب کیا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے کے پی میں بجلی پیدا کرنے سمیت کئی بڑے اقدامات کیے،ہماری حکومت نےان کو بجلی دی جنہوں نے زندگی میں بجلی نہیں دیکھی۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے،ہم نے کے پی میں چھوٹے ڈیمز تعمیر کیے، دکھا بھی سکتا ہوں۔