ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن میں سابق دور میںہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس ضمن میںچیف ٹریفک منیجر ڈرائی پورٹس لاہور ڈاکٹر طاہر حسن بخاری کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے،ڈویژنل پرسانل افسر ریلوے ملتان محمدسعید کے مطابق ڈاکٹر طاہر حسن بخاری انکوائری کے سلسلے میں 3 دن ڈی ایس آفس ریلوے ملتان میں موجود ہوں گے، اگر کوئی شخص معلومات دینا چاہتا ہو تو وہ خود آ کر یا موبائل نمبر 03337770710 پر رابطہ کر سکتا ہے، یاد رہے کہ پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں ہونے والی بھرتیاں گزشتہ سال 20 ستمبر سے 14 اکتوبر تک جاری رہی تھیں جنہیں بعد ازاں منسوخ کر دیا گیا تھا۔