فرانس کے ایک کافی کیفے میں اچانک آوارہ گھوڑا گھس آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کیفے کے اندر اچانک آوارہ گھوڑا دوڑتا ہوا گھس آیا۔
گھوڑا کیفے کے اندر آنے کے بعد ٹیبل اور کرسیوں پر اُچھل کود کرتا رہا جیسے کہہ رہا ہو مجھے بھی کافی پینی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گھوڑا موقع سے فائدہ اُٹھا کر اسطبل سے فرار ہوگیا تھا اور قریبی کیفے میں گھس گیا جبکہ یوں گھوڑے کو کیفے میں دیکھ کر وہاں موجود افراد جہاں خوفزدہ ہوگئے وہیں کچھ حیران ہوکر یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔