• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کے کیس میں پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور کر تے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیف جسٹس کے خلاف ناز یباالفاظ کے استعمال کیس کی سماعت ہوئی ، فیصل رضا عابدی اے ٹی سی جج سید کوثر عباس زیدی کی عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں فیصل رضا عابدی نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلی۔اے ٹی سی جج کوثر عباس نے فیصل رضا عابدی کی ضمانت گیارہ اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
تازہ ترین