ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماؤں رائو امجد علی، چوہدری نوید انجم، سید اویس احمد، سید زین مصطفیٰ، علی ممتاز ایڈووکیٹ، شیخ محمد طاہر، اسماعیل قادری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ سلمان نعیم کو نااہل کرانے میں مخدوم شاہ محمود قریشی کا کوئی کردار نہیں ۔ سلمان نعیم نے درست اثاثے ظاہر کئے نہ ہی درست تاریخ پیدائش بتائی۔ چوہدری نوید انجم نے ایک آزاد شہری کی حیثیت سے الیکشن کمیشن میں کیس دائر کیا ۔