• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر میںہونے والی ملاقات میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اورسفیرعلی جہانگیرصدیقی بھی شریک تھے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی تصفیےکےلیےحمایت کرتاہے،پاکستان اورامریکاافغانستان سمیت خطےمیں امن واستحکام کےخواہاں ہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وسیع البنیاداوراسٹرکچرڈفریم ورک کےتحت ڈائیلاگ دونوں ممالک کےمفادمیں ہے،پاک امریکاقریبی تعلقات خطےکےاستحکام کاایک عنصرہے،پاک امریکاقریبی تعلقات سےدونوں ممالک کوہمیشہ فائدہ ہوا۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطےمیں امن کے لیےمسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کاحل ضروری ہے،جنوبی ایشیامیں امن امریکااورپاکستان کامشترکہ مقصدہے،طاقت کےاستعمال سےنتائج حاصل کرنےمیں ناکامی ہوتی ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ریفارمزایجنڈےپرعملدرآمدکے لیےنئی پاکستانی حکومت کےساتھ کام کرنےکےخواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک ماہ میں یہ تیسری ملاقات تھی،پاکستانی وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب کی یہ ملاقات مائیک پومپیو کے دورہ اسلام آباد کے دوران شاہ محمود قریشی کو واشنگٹن آنے کی دعوت کے تناظر میں ہوئی ہے ۔

تازہ ترین