• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں کارروائی،4 ہزار کلو ملاوٹ شدہ مرچ برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان کے علاقے بنگلہ دیشی مارکیٹ اور غلہ منڈی میں جعلی لال مرچ تیار کرنے والی تین فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر چار ہزار کلو مرچ برآمد کر لی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ان تینوں فیکٹریوں میں لکڑی کے برادہ شوکت اور کپڑے رنگنے والا رنگ استعمال کر کے لال مرچ تیار کی جارہی تھی ۔

چار ہزار کلو تیار لال مرچ کو قبضہ میں لے کر تینوں فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مظفرگڑھ کے علاقے بھٹہ پور میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان کی قیادت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھٹہ پور میں 3 اچار فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر 50 ہزار کلوگرام سے زائد مضر صحت اچار قبضہ میں لیکر تلف کرد۔

فوڈ اتھارٹی کےمطابق تینوں فیکٹریاں ایک ہی شخص کی ملکیت ہیںجنہیں سیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

تازہ ترین