جسٹس رنجن گوگوئی نے بھارت کے 46 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے جسٹس گوگوئی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، بطور چیف جسٹس ان کے عہدے کی معیاد 13 مہینے ہوگی جو نومبر 2019 میں ختم ہوجائے گی۔
جسٹس گوگوئی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ لوک سبھا کے اسپیکر سمیترا مہاجن بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ نے جسٹس گوگوئی کے چیف جسٹس آف انڈیا بننے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔