• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سالانہ موٹر شو2018ء کاآغاز ہوگیا ہے جس میں شرکت کیلئے آئے آٹو موبائل شائقین کا جوش وخروش اپنے عروج پر رہا اور نئی جدید ترین الیکٹرک کاریں توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی پیرس کے ایگزییبشن سینٹر میں شروع ہونیوالے اس موٹر شو میں دنیا بھر سے سینکڑوں گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

اس رنگا رنگ موٹرشو میں جدید گاڑیوں سمیت 50سے زائدگاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے نمائشی ہال میں ہزاروں گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتے اس شو میں ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی ایگزیبیشن ہال کے وِزٹ کا انتظام کیا گیاہے ۔

تازہ ترین