• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر پر شہباز شریف کا جوابی وار

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر خزانہ پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ نے لوڈشیڈنگ کا توکچھ نہیں بتایا اورٹرانسمیشن لائن پرچلے گئے،پی ٹی آئی کےدعووں پراعتبارکرتے توملک میں اندھیرے ہوتے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ اگراسدعمر یہ سچ بتادیتے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت میں لوڈشیڈنگ کی کیا صورتحال تھی، لیڈرآف دی ہاؤس نےدوہزارتیرہ میں جو اعلانات کیے تھےان پربھروسہ کرتےتوملک تاریکیوں میں ڈوب جاتا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں پچھلے پانچ سالوں میں منفی چھ میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، نوازشریف کی حکومت کوکریڈٹ جاتا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ میں کمی آئی، مختلف منصوبوں میں ایک سوساٹھ ارب روپے کی بچت کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف نے جوچند منصوبے لگائے تھے لیکن ٹرانسمیشن لائن نہ بچھائی جاسکی،کےپی کےمیں ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں ناکام پورے ملک میں لائنیں بچھانے کی بات کرتے ہیں۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سےترقی اور خوشحالی کےلیےکوششوں کی حمایت کریں گے۔حکومتی بینچوں کی جانب سےپیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نون کےدرمیان فاصلے پیداکرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

تازہ ترین