• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ہائیکورٹ احمد علی شیخ یونیورسٹی کی نو تعمیر شدہ ایڈیشنل بلاک کا افتتاح کرینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹویونیورسٹی آف لاء اپنی فال-2018 سمسٹر کی کلاسز نو تعمیر شدہ ایڈیشنل بلاک میں کرے گی جس کا افتتاح سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کریں گے۔ اس حوالے سے بانی شیخ الجامعہ جسٹس (ر) قاضی خالد علی کی زیر صدارت ایک تقریب جمعہ پانچ اکتوبر شام سات بجے ذیبول کے کلفٹن کیمپس میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جناب جسٹس احمد علی ایچ شیخ ہونگے۔ تقریب میں اعلی عدلیہ کے ججز، وکلا رہنما، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ذیبول کی سنڈیکیٹ کے ارکان ، اساتذہ اکرام اور طلبا شرکت کریں گے۔
تازہ ترین