• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں اور ورکرز کی برطرفی پی ایف یوجے برنا گروپ کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز برنا گروپ نے اخبارات سے صحافیوں اور ورکرز کی برطرفی پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے اور بحالی کا مطالبہ کیا ہے، پرویز شوکت کی زیر صدارتپی ایف یوجے (ورکرز) برنا اور آرآئی یوجے (ورکرز) برنا گروپ کے مشترکہ اجلاس میں میڈیا اداروں سے نکالے گے صحافیوں و دیگرعملہ کی برطرفی کی پر مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سے اپیل کی گئی کہ متعدد نیوز چینلز اور اخبارات انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی بلا جواز برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے جسے فوری طور روکا جانا ناگزیر ہے،چیف جسٹس از خود نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کو بحال کرائیں اور میڈیا مالکان کو اس سے باز رہنے کی ہدایات جاری کریں اجلاس میں اراکین نے چیف جسٹس کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگیوں کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین