اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی سرمایہ کاری میں سعودی عرب کو دعوت چین کے وزیر خارجہ کو اعتماد میں لینے کے بعد دی ہے، تمام معاہدے پارلیمان میں لائینگے، 18ویں ترمیم صوبوں میں نئے منصوبوں کو لانے کیلئے مدد کرنے سے وفاق کو نہیں روکتی ہے، این ایف سی ایوارڈ پر کام کے حوالے سے صوبوں کو دو خطوط لکھے مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سینیٹ میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقات میں اتفاق ہوا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں کی سرمایہ کاری کیلئے دوسرے ممالک کو لایا جائے، سعودی عرب کے دورہ میں اسکے بعد سعودی حکومت کو دعوت دی ۔