• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹیکس چوروں کے خلاف اقدامات کرے، احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹ وفاق کے حکومت کا مضبوط ادارہ ہے، سینیٹ کی سفارشات اہم ہوتی ہیں کیونکہ وہ وفاق کی تمام اکائیوں کی عکاسی کرتی ہیں انہیں سنجیدگی سے لیا جائے، حکومت سینٹ کی سفارشات قبول اور ٹیکس چوروں کیخلاف اقدامات کرے، حکومت مافیا اور رئیل اسٹیٹ مافیا کے ہاتھوں پرغمال بن چکی ہے ان نان فائلرز کو دی گئی رعایت واپس لی جائے، نیب تحقیقات کرے کہ اس اسکینڈل میں ملوث کون لوگ ہیں جو نان فائلرز کیلئے رعایت دلا رہے ہیں۔
تازہ ترین