ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان نویدالحق ارائیں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو بچانے کے لئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے، حکومت نے اس نظام کو قبل از وقت ختم کرنے کی کوشش کی تو نہ صرف بھرپور احتجاج کریں گے بلکہ سپریم کورٹ تک جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسلر اتحاد پنجاب کے سرپرست اعلیٰ یوسف انصاری سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا، یوسف انصاری نے کہا کہ 2001ء سے کونسلر اتحاد کے پلیٹ فارم سے کونسلرز کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کر رہے ہیں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ بلدیاتی نظام کی مدت کو پورا ہونے دیا جائے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں بلدیاتی نظام کو بچانے اور کونسلرز کو حقوق دلانے کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے موقع پر چیئرمین اکبر لال اور چیئرمین صدیق انصاری بھی موجود تھے۔