کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اسٹیشن ماسٹرز گروپ اینڈ پاکستان ریلوے اسٹاف سمپارس یونین کوئٹہ ڈویژن کے سال 2018-19 کے انتخابات مکمل ہوگے جس کے مطابق چیئرمین عبدالرزاق صدر محمد احسن جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن سرپرست اعلی سیف العابدین چیف آرگنائزر شہاب انجم اور فنانس سیکرٹری غلام فرید ہونگے انتخابات مرکزی چیئرمین راجہ محمد عرفان اور مرکزی چیف آرگنائزر عبدالخالق مہر کی سرپرستی میں ہوئے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر افسران کی آشیر باد کیلئے یونین کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے لوگ عہدے تو درکنار رکنیت کے قابل نہیں ہیں افسران آتے جارتے رہتے ہیں آج جو افسران ہیں وہ کل نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ یونین میں ٹوٹ پھوٹ کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ برطرف افراد کو سمپارس ونین کے پلیٹ فارم سے انٹرٹین نہ کیا جائے دیگر عہدیداروں کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائیگا۔