• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید سرکاری وسائل استعمال کرکے بھتیجے کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں، اظہر اسلم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور این اے 60سے پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ راشد شفیق کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری وسائل کا استعمال کرنے کے الزام میں حلقے کے ریٹرننگ آفیسر کو تین درخواستیں دیدی گئیں، این اے 60سے آزاد امیدوار ڈاکٹر اظہر اسلم نے اپنی درخواستوں میں موقف اپنایا کہ شیخ رشید احمد ووٹروں سے اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی حمایت حاصل کرنے کیلئے مسلسل اپنا اثر ورسوخ اور سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے باقاعدہ الیکشن مہم چلا رہے ہیں اس دوران وہ سرکاری گاڑی نمبر GAF518استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ریلوے میں نوکریوں کا لالچ بھی دے رہے ہیں اس کے علاوہ اپنے بھتیجے راشد شفیق کے ہمراہ باقاعدہ لوگوں سے ملکر ووٹ مانگتے ہیں، ڈاکٹر اظہر اسلم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کو ایک ٹی وی میں شیخ راشد شفیق نے برملا اقرار کیا تھا کہ وہ عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان قلم دوات ہےجبکہ الیکشن رولز 2017سیکشن 203کے تحت کوئی امیدوار دو پارٹیوں کا ممبر نہیں ہو سکتا لہذا الیکشن رولز کی خلاف ورزی پر شیخ راشد شفیق کو نااہل قرار دیا جائے اور شیخ رشید سے بھی وضاحت طلب کی جائے کہ وہ وفاقی وزیر ہوتے ہوئے کس طرح سرکاری وسائل کا استعمال کر کے بھتیجے کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں اور ان کیخلاف باقاعدہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین