وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کے 10 روزہ دورے کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوگئے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ مطمئن لوٹ رہے ہیں ،امریکا سے تعلقات میں بہتری آئی ہے ، اعلیٰ امریکی قیادت سے رابطے بحال ہوئے ہیں ، اب تنقید نہیں ، مثبت بیانات آرہے ہیں ۔
واضح رہے روانگی اس قبل واشنگٹن میں پریس کانفرنس اور پیس انسٹی ٹیوٹ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھاکہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا بھرپور اثرورسوخ استعمال کریں گے ، چین کو بھی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں شامل کرنا چاہیے۔
شکیل آفریدی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل مطالبہ کرتا رہا ہے ، امریکا کو پاکستانی قوانین کا احترام کرنا ہوگا ۔