• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندہ پیر کوہاٹ کا فیض یورپ وامریکا تک پھیلا ہوا ہے، استاد صفدر

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) سیدنا امیر حمزہؓ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر استاد محمد صفدر نے کہا ہے کہ اولیائے کرام خصوصاً حضرت زندہ پیر کوہاٹ کا فیض روحانی اور ان کی تعلیمات ان کے تلاندہ و مریدین خلفا کے ذریعے یورپ اور امریکہ تک پھیلا ہوا ہے۔ برطانیہ میں بڑی تعداد میں مساجد و اسلامک سینٹر تعمیر ہوچکے ہیں۔ ان کے سالانہ عرس کوہاٹ میں جانے کے لیے سیکڑوں لوگ امریکہ، برطانیہ، یورپ سے ہر سال پاکستان جاتے ہیں۔ اس سال بھی ان کا عرس شایان شان طریقے سے21.22.23اکتوبر کو منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زندہ پیر کے پیروکاروں کی طرف سے انتظامی میٹنگ کے موقع پر کیا، جس کا اہتمام رابطہ سیکرٹری کمیونٹی چوہدری محمد اعجاز ملہی نے کیا تھا۔ اس موقع پر چوہدری اعجاز ملہی نے کہا کہ برطانیہ و یورپ میں نئی نسل میں اولیائے کرام کی قرآن و سنت کے مطابق تعلیمات کو عام کرنا چاہیے۔ چوہدری حاجی غلام غوث نے کہا کہ اولیائے کرام کے طریقہ پر چل کر پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ اس موقع پر عتیق احمد اور امجد علی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین