کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایپکا افرادی قوت ‘ کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر کوئٹہ یونٹ کا اجلاس زیر صدارت علی نواز شاہوانی ہوا جس میں سیکرٹری جنرل غلام قادر شاہوانی‘ عبدالرسول شاہوانی ‘سعید احمد سرپرہ ‘عبدالطیف مینگل ‘ غلام نادر شاہوانی ‘ غلام علی لاشاری ‘ شوکت علی بنگلزئی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں محکمے کے مختلف مسائل پر غور و خوض کرتے ہوئے حکومت سے فوری حل کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں بی ٹیوٹا کے سربراہ کے روئیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلا وجہ محکمے میں ہونیوالے مثبت کاموں خاص طور پر بی 16کے سروس رولز اور دیگر امور میں رکائوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں جو کسی صورت قبول نہیں اجلاس میں صوبائی وزیر اور سیکرٹری محنت و افرادی قوت سے اپیل کی گئی کہ مذکورہ ڈائریکٹر کو تبدیل کر کے فرض شناس اور ایماندار افسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا۔