• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: حیسکو کی کارروائی ،100؍سے زائد اداروں کے کنکشن منقطع

دادو( نامہ نگار)حیسکوکے اہلکاروں نے کروڑوں روپے کے بقایاجات کی وصولی مہم کے دوران دادو میں کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد سرکاری ونجی اداروں کے بجلی کنکشن منقطع کردیئے اور تار وغیرہ اتار کر ساتھ لے گئے۔ سب ڈویژنل آفیسر حسیکو ون دادو غلام شبیر تنیو نے جنگ کو بتایا کہ ایگزیکٹو انجنیئرحیسکو مظفر کھاوڑکی سربراہی میں مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کنکشن مقطع کئے جانے والے محکموں میں محکمہ صحت،واٹر سپلائی ایریگیشن اور ہائی ویز سمیت تمام نجی صارفین کے کنکشن شامل ہیں جو بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کر رہے تھے اور ان پر محکمہ کےکروڑوں روپے واجبات ہیں جن میں صنعتی وگھریلو صارفین بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین