امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری نظام کا امتحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانامالیکس میں سامنے آنے والے 436 افراد کو کب بلایا جائے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم سے لیکر چوکیدار تک کوئی قانون سے بالا تر نہیں،قوم کا پیسہ کھانے والوں کو پکڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف وہ ہوتا ہے ،قرضے لیکر کھانے والے 1500 ارب کا غبن کرنیوالوں کا بھی احتساب کیا جائے۔