• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور پنجاب میں حکومتیں مسلط کی گئیں، ٹھوس شواہد کے باوجود مشرف کو کلین چٹ دی گئی، بلاول بھٹو

اسلام آباد،سرگودھا (خبرایجنسی) پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں حکومتیں مسلط کی گئیں، ٹھوس شواہد کے باوجود مشرف کو کلین چٹ دی گئی، پرویزالہٰی جنوبی پنجاب کامعاملہ سبوتاژکررہےہیں، بھٹو ،بینظیر کو انصاف نہ ملا،عام آدمی کا کیا ہوگا،حکومت کی خارجہ پالیسی کمزور ہے،سناتھاخان صاحب 100دن میں انقلاب لائیں گے،حکومتی وزراء بچوں کی طرح الزام تراشی کررہے ہیں،نوجوانوں نےتبدیلی کی خاطر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا،گیس اور بجلی پرٹیرف بڑھا دیا گیا، پیپلز پارٹی عوامی مسائل پر آواز اٹھاتی رہے گی۔جمعے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ میں خود سپریم کورٹ میں پیش ہوا،جب ہماری عدالتیں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر کو انصاف نہیں دلوا سکتیں تو عام آدمی کا کیاہو گا، سپریم کورٹ میں بہت سارے قابل احترام ججز ہیں ،ہمیں امید ہےکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو شہید کے کیس میں بہت جلد انصاف ملے گا ،پوری انتخابی مہم کےدوران بی بی کی جان کو خطرہ تھا،واقعات میں ملوث افسران کودوبارہ ڈیوٹی پربحال کردیا گیا، پرویز مشرف پرحملہ ہوا توبہت عرصہ تک کرائم سین کومحفوظ رکھا گیاتھا ۔ پرویز مشرف کےبارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا وہ بھاگے ہوئے ہیں ،انہوں نےکہاکہ میں 19سال کاتھا جب بےنظیربھٹو شہید ہوئی تھیں،جان بوجھ کراس دن شہیدمحترمہ کی سکیورٹی کو تبدیل کیا گیا،فیصلہ سنایا گیا جس میں دہشتگردوں کو کلین چٹ دی گئی، انہوں نے کہاکہ ہم نےمختلف پارٹیوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے، یہ ضمنی الیکشن تک محدود ہے،اس سے اچھا نتیجہ نکلے گا۔ 

تازہ ترین