• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘‘ فوادچوہدری کی سعدرفیق اور سلمان رفیق کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی تردید

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نےمسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق اور ان کےبھائی خواجہ سلمان رفیق کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی تردید کی ہے۔ایک وضاحتی بیان میں انہوں نےکہاکہ ان دونوں بھائیوں کےنام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع نےجیونیوز کوبتایاتھاکہ نیب نےان کی نام ای سی ایل میں شامل کرنےکی سفارش کی ہے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے قبل ازیں ایک بیان میں دونوں بھائیوں کےنام ای سی ایل میں شامل کرنے کی تصدیق کی تھی اور کہاتھا کہ انہیں اب بھاگنے نہیں دیا جائیگا۔
تازہ ترین