آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بھی کوئٹہ پہنچے ہیں، وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کوئٹہ میں سدرن کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز میں بریفنگ دی جائےگی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزراء نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر مملکت شہریار آفریدی اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔
وزیراعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی کابینہ کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم کےدورہ کوئٹہ کےموقع پر کوئٹہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس کے ایک ہزار 800 اہلکار شہر میں تعینات کئے گئے ہیں۔
تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے شہر میں وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔