سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ میں گھروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث وزیر شر، قادر بخش، علی شیر کے چار گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے گھروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی لیکن فائر بریگیڈ کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث گھروں میں موجود اناج، نقدی ودیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے، بالا حکام سے اپیل ہے کہ ہماری مالی امداد کی جائے۔