خضدار( نامہ نگار ) تحصیل نال کے علاقہ گروک خت چک میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین خواتین دو بچوں سمیت سات افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل نال کے علاقہ گروک خت چک میں واقع ایک مکان میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین خواتین دو بچوں سمیت سات افراد جاں بحق بارہ سے زائد زخمی ہوگئے جن میں چھ شدید زخمیوں کو کراچی اور چھ کو سول اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد مائننگ کے لیئے استعمال کیا جاتا تھا رکھا گیا مواد غالباً قریب آگ جلانے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں جھونپڑی نما گھروں میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے میں مصروف لوگ لوگ بھی آگ کی لپیٹ میں آتے گئے بد قسمت گھر کے افراد اور قریبی رشتہ داروں میں سے سات افراد لقمۂ اجل بنے ۔ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر لیویز حکام واقع سے متعلق تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں گے ۔