• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا تیزاب گردی کی شکار خاتون کی سرجری کرانے اورملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نےسابق سسرالیوں کی جانب سے تیزاب گردی کی شکار خاتون کی سرجری کرانے اورملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی عبدالرب سے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے تنبیہ کی کہ اگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ گیا تو متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی ہوگی، جلد کی بہترین سرجری کرنے والےاسپتال سے خاتون کا علاج کروایا جائیگا۔ گرین ٹاؤن لاہورکی رہائشی نائلہ پر سابق سسرالیوں کی نے تیزاب پھینکا تھا ، نائلہ نے داد رسی کیلئے چیف جسٹس کو درخواست دی تھی۔
تازہ ترین